ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل پٹرول پمپ کے قریب بائک کی بس سے ٹکر؛ نوجوان شدید زخمی

بھٹکل پٹرول پمپ کے قریب بائک کی بس سے ٹکر؛ نوجوان شدید زخمی

Sun, 26 Mar 2017 17:31:40    S.O. News Service

بھٹکل 26/ مارچ (ایس او نیوز) یہاں شمس الدین سرکل کے قریب واقع پٹرول پمپ کے سامنے بائک کی ایک پارک کی ہوئی بس سے ٹکر مارنے کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت عبدالوسیع حافظکا (18)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد فوری طور پر اُڈپی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عبدالوسیع مین روڈ پر واقع اپنے مکان سے اوپری علاقہ شمس الدین سرکل سے آگے بڑھتے ہوئے نوائط کالونی کی طرف جا رہا تھا کہ پٹرول پمپ کے قریب سڑک کے کنارے پارک ایک بس سے اس کی بائک ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی عبدالوسیع بائک سمیت سڑک کنارے واقع ایک نالے میں جا گرا۔ جس کے نتیجے میں اس کے سر کو شدید چوٹ لگی ۔  سمجھا جارہا ہے کہ غالباً اس نے کسی سواری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی ہوگی، مخالف سمت سے دوسری سواری آنے کی وجہ سے اُس کی بائک بے قابو ہوگئی اور وہ فوری بائک کو دائیں جانب لے گیا ،جس کے نتیجے میں پارک کی ہوئی بس کے اگلے حصے سے اس کی بائک ٹکرا گئی۔

اسے فی الحال اُڈپی اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

اللہ اس نوجوان کوجلد صحتیاب فرمائے اور حادثات سے سبھوں کی حفاظت فرمائے۔


Share: